پانی کے ٹینک میں گیس دھماکے سے 6 افراد جھلس گئے

مالک مکان نے ٹینک صاف کرنے کیلیے مزدور بلوائے، 4 مزدوروں نے ٹینک میں اتر کر جیسے ہی ماچس جلائی دھماکے سے آگ لگ گئی


Staff Reporter January 31, 2022
جھلسنے والے چاروں مزدور اور مالک مکان سول اسپتال کے برنس وارڈ منتقل، مستری عابد حسین کی حالت تشویشناک ہے فوٹو:فائل

NIAMEY: غازی گوٹھ میں پانی کے ٹینک میں صفائی کے دوران زہریلی گیس کے دھماکے سے مالک مکان سمیت 4 مزدور جھلس کر زخمی ہوگئے۔

سچل تھانے کی حدود صفورا گوٹھ کے نزدیک غازی گوٹھ میں گھر کے اندر زیر زمین پانی کے ٹینک میں صفائی کے دوران ماچس کی تیلی جلانے سے زور دار دھماکا ہوگیا اور آگ لگ گئی جس پر علاقہ مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت قابو پالیا، اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو رضاکار موقع پر پہنچ گئے اور زخمی مزدوروں کو فوری طور پر سول اسپتال برنس وارڈ منتقل کیا۔

پولیس کے مطابق مالک مکان غلام مصطفی اور احمد نور نے گھر میں پانی کے زیر زمین ٹینک کو صاف کرنے کے لیے مزدوروں کو بلایا تھا، ٹینک کے اندر زہریلی گیس بھری ہوئی تھی مزدوروں نے ٹینک کے اندر جیسے ہی ماچس جلائی تو دھماکے کے ساتھ آگ لگ گئی آتشزدگی کے نتیجے میں مزدور مالک مکان غلام مصطفی، احمد نور، مزدور محمد جمن ، مجتبیٰ ، عابد حسین اور جمن نور جھلس کر زخمی ہو گئے جنھیں سول اسپتال برنس وارڈ میں طبی امداد دی جارہی ہے.

پولیس کے مطابق مستری عابد حسین کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔