یوسف گیلانی شریف آدمی ہیں استعفیٰ تو بلاول یا زرداری کا بنتا ہے وفاقی وزیر اطلاعات

اگر پارلیمان سپریم کورٹ میں تعیناتیوں کو آزادانہ اور شفاف بناتی ہے تو یہ بہت بڑا کام ہوگا، فواد چوہدری


ویب ڈیسک January 31, 2022
ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی سینئر لیڈرشپ اپنی جماعتوں کی لیڈرشپ کے کرتوتوں سے پریشان بھی ہے اور شرمندہ بھی، فواد چوہدری ۔ فائل فوٹو

کراچی: وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے سینیٹ میں اپوزیشن کی شکست اور اسٹیٹ بینک بل منظور ہونے پر بلاول یا آصف زرداری سے استعفیٰ کا مطالبہ کردیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ ‏یوسف رضا گیلانی شریف آدمی ہیں استعفیٰ تو بلاول کا بنتا ہے یا آصف زرداری کا، جن کے کہنے پر پیپلز پارٹی کے سینیٹرز تشریف نہیں لائے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ نون لیگ اور پیپلز پارٹی کی سینئر لیڈرشپ اپنی جماعتوں کی لیڈرشپ کے کرتوتوں سے پریشان بھی ہے اور شرمندہ بھی، بہرحال ان جماعتوں میں تبدیلیوں کا سفر خوش آئند ہے۔

یہ بھی پڑھیں: یوسف گیلانی کا اپوزیشن لیڈرسینیٹ کےعہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان

قبل ازیں وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد آج ریٹائر ہو رہے ہیں، انھوں نے اقلیتوں کی عبادت گاہوں کو لے کر جو تاریخی اسٹینڈ لیا اس سے ان کی عزت و تکریم میں بہت اضافہ ہوا، ایسے وقت میں جب ہندوستان کی عدلیہ شدت پسندوں کے ہاتھوں بے بس نظر آتی ہے، جسٹس گلزار جیسے ججز نے اقلیتوں کو سہارا دیا اور آزادانہ فیصلے دئیے۔

وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ اس سال سپریم کورٹ میں 5 ججز ریٹائر ہو رہے ہیں، پارلیمان کو نئے ججز کی تعیناتی کیلئےآئینی ترمیم پر غور کرنا چاہئے، اگر پارلیمان سپریم کورٹ میں تعیناتیوں کو آزادانہ اور شفاف بناتی ہے تو یہ بہت بڑا کام ہوگا، سیاسی جماعتیں اپنےاختلافات کو پس پشت ڈال کر اس اہم ترمیم کیلئے سرجوڑیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں