امیتابھ بچن کرپٹوکرنسی سے کمائی میں بھی سب سے آگے

امیتابھ بچن نے کرپٹوکرنسی میں سرمایہ کاری سے 112کروڑ روپے کمائے


ویب ڈیسک January 31, 2022
امیتابھ بچن نے کرپٹوکرنسی میں ڈھائی لاکھڈالرزکی سرمایہ کاری کی تھی:فوٹو:فائل

کراچی: کئی دہائیوں سے بالی وڈ پرراج کرنے والے میگا اسٹارامیتابھ بچن کرپٹوکرنسی سے کمائی میں بھی سب سے آگے نکلے۔

بالی وڈ کے میگا اسٹارامیتابھ بچن نئے زمانے کے نئے ٹرینڈز کوآزمانے میں ہچکچاہٹ سے کام نہیں لیتے اوربات کمائی کی ہوتو بھی بالی وڈ کے شہنشاہ نئی چیزوں میں قسمت ضرورآزماتے ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق امیتابھ بچن کرپٹوکرنسی سےکمائی کے بھی شہنشاہ نکلے۔ امیتابھ بچن نے کرپٹو کرنسی میں سرمایہ کاری سے ایک سال میں کروڑوں روپے کما لئے۔

امیتابھ بچن نے 2015 میں اپنے بیٹے ابھیشیک بچن کے ساتھ سنگاپورکی ایک کمپنی کے ذریعے کرپٹوکرنسی میں ڈھائی لاکھ ڈالرز یعنی 1 اعشاریہ 6 کروڑروپے کی سرمایہ کاری کی تھی۔

ڈھائی سال بعد امیتابھ بچن کو کرپٹوکرنسی سے 112 کروڑ بھارتی روپے کا منافع ہوا۔

امیتابھ بچن کو مختلف کمپنیوں اورکاروبار میں سرمایہ کاری سے بھی بھاری منافع حاصل ہوتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں