کالعدم تحریک طالبان کا 23 مغوی ایف سی اہلکاروں کو شہید کرنے کا دعویٰ
جون 2010 میں شوگڑی چیک پوسٹ سے 30 ایف سی اہلکاروں کو اغوا کیا گیا تھا
کالعدم تحریک طالبان مہمند ایجنسی نے 23 ایف سی اہلکاروں کو قتل کرنے کا دعوی کیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے اینکر پرسن جاوید چوہدری کو تحریک طالبان کے رہنما احسان اللہ احسان نے فون کر کے بتایا کہ انہوں نے ایف سے کے 30 مغوی اہلکاروں میں سے 23 کو شہید کردیا ہے، جبکہ طالبان رہنما عمر خالد خراسانی کی جانب سے ویڈیو پیغام میں دعوی کیا گیا ہے کہ ایف سے کے 23 جوانوں کو شہید کر کے ساتھیوں کے قتل کا بدلہ لیا گیا ہے، حکومت کو کئی بات متنبہ کیا تھا کہ ساتھیوں کی لاشیں گرانے سے باز رہے تاہم ساتھیوں کے مسلسل قتل کا بدلہ ایف سی اہلکاروں کو شید کر کے لیا گیا ہے۔ عمر خراسانی کا مزید کہنا تھا کہ مذاکرات کی آڑ میں ہمارے ساتھیوں کو اب بھی قتل کیا جارہا ہے،
واضح رہے کہ طالبان کی جانب سے 14 جون 2010 کو شوگڑی چیک پوسٹ سے 30 ایف سی اہلکاروں کو اغوا کیا گیا تھا۔