اداکارہ تیجسوی پرکاش بگ باس سیزن 15 کی فاتح بن گئیں

تیجسوی پرکاش نے بگ باس سیزن 15 کاٹائٹل جیتنے کوخواب کی تعبیرقرار دیا

تجوسی پرکاش سمیت5 امیدواربگ باس سیزن 15کےفائنل میں پہنچے تھے:فوٹو:انٹرنیٹ

DUBAI:
بھارت کی ٹی وی اسٹارتیجسوی پرکاش نے رئیلٹی شوبگ باس کے سیزن15 کا ٹائٹل جیت لیا۔

تیجسوی پرکاش نے سب کوپیچھے چھوڑتے ہوئے4 ماہ تک جاری رہنے والے بگ باس سیزن15 کاٹائٹل اپنے نام کیا۔پراتک سہجپال اورکرن کندرا دوسرے اورتیسرے رنر اپ قرار پائے۔

بگ باس 15 کے فائنل میں تیجوسی پرکاش اوربالی وڈ اداکارہ شلپا شیٹھی کی بہن شمیتا شیٹھی سمیت 5امیدوارپہنچے تھے۔


ووٹوں کی گنتی میں ماڈل پراتیک سہجپال اور تیجسوی پرکاش باقی رہے۔ تیجوسی پرکاش سب سے زیادہ ووٹ لے کربگ باس سیزن 15 کی فاتح قرارپائیں۔

ٹائیٹل جیتنے کے بعد ٹوئٹرپراپنے پیغام میں تیجسوی پرکاش نے سب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ 4ماہ کے سخت اورمشکل سفرکے بعد ٹرافی گھرآگئی۔ یہ خواب کی تعبیرہے۔



بگ باس کے سابق فاتح گوتم گلاٹی، روبینہ دلائک، شویتا تیواری، اروشی ڈھولکیا اور گوہر خان نے سیزن 15 کے فائنل میں پرفارم کیا۔
Load Next Story