کیا کوئی بھی چیز اس حکومت میں صحیح طریقے سے کام کررہی ہے مریم نواز

پاکستان تمام شہریوں خصوصاً اقلیتوں کے لیے مساوی حقوق کے وعدے کے ساتھ بنایا گیا تھا، وہ حقوق کہاں ہیں؟، مریم نواز


ویب ڈیسک January 31, 2022
پاکستان تمام شہریوں خصوصاً اقلیتوں کے لیے مساوی حقوق کے وعدے کے ساتھ بنایا گیا تھا، وہ حقوق کہاں ہیں؟، مریم نواز۔ فوٹو:فائل

مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ کیا کوئی ایسی چیز ہے جو اس حکومت کے تحت صحیح طریقے سے کام کر رہی ہے؟ ۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا میں عیسائی پادری کا دن دہاڑے قتل انتہائی تکلیف دہ اور تشویشناک ہے، پاکستان تمام شہریوں خصوصاً اقلیتوں کے لیے مساوی حقوق کے وعدے کے ساتھ بنایا گیا تھا، وہ حقوق کہاں ہیں؟، کیا کوئی ایسی چیز ہے جو حکومت کے تحت صحیح طریقے سے کام کر رہی ہے؟۔



مریم نواز نے کہا کہ اگر مجھے بے حس اور سنگدل حکومت سے معمولی سی امید بھی ہوتی تو میں انہیں نہ صرف سانحہ پشاور کے متاثرین کے خاندانوں سے ملنے کا کہتی بلکہ مسیحی برادری سے تعزیت کرنے اور مشکل کی اس گھڑی میں ساتھ کھڑے رہنے کا مشورہ بھی دیتی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |