ڈالر سمیت 17 کرنسیوں کی قدر میں کمی 17 کی بڑھ گئی

بحرینی دینار ایک روپے چھتیس پیسے اور اومانی ریال ایک روپے تینتیس پیسے سستا ہوا، اسٹیٹ بینک

بحرینی دینار ایک روپے چھتیس پیسے اور اومانی ریال ایک روپے تینتیس پیسے سستا ہوا، اسٹیٹ بینک۔ فوٹو: فائل

انٹر بینک فاریکس مارکیٹ میں گزشتہ کاروباری ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے میں ڈالر سمیت17 کرنسیوں کی قدر میں کمی ہوئی جبکہ 17 ہی کرنسیوں کی قدر میں اضافہ بھی ہوا۔


اسٹیٹ بینک کے اعدادوشمار کے مطابق بحرینی دینار ایک روپے چھتیس پیسے اور اومانی ریال ایک روپے تینتیس پیسے سستا ہوا۔ اس دوران برطانوی پائونڈ میں تین روپے چھ پیسے اضافہ ہوا جبکہ یورو پچپن پیسے اور نیوزی لینڈ ڈالر ایک روپے پانچ پیسے مہنگا ہوا۔اعدادوشمار کے مطابق ایک ہفتے کے دوران ڈالر کی قدر میں 8 پیسے کی کمی ہوئی۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر ایک سو پانچ روپے پچاسی پیسے پر بند ہوا۔سونے کی درآمد پر پابندی سے بھی اوپن مارکیٹ میں کوئی بڑی تبدیلی نہ آسکی۔ پورے ہفتے ڈالر ایک سو پانچ روپے پچاسی پیسے پر ہی ٹریڈ ہوتا نظر آیا۔ دوسری جانب انٹر بینک میں روپے کی قدر میں کچھ بہتری نظر آئی۔ڈالر آٹھ پیسے کمی کے بعد ایک سو پانچ روپے اڑتیس پیسے پر بند ہوا۔
Load Next Story