کپل شرما کا دپیکا پڈوکون سے اظہارِ محبت

آپ سچ میں اتنی پیاری لگتی ہیں کہ میں آپ کو بتا نہیں سکتا، کپل شرما


ویب ڈیسک January 31, 2022
کپل شرما کو نئے انداز میں دیکھ کر مداح بھی حیران رہ گئے (فوٹو، فائل)

ISLAMABAD: بھارت کے معروف کامیڈین کپل شرما نے بالی ووڈ سپر اسٹار دپیکا پڈوکون سے محبت کے اظہار کی اداکاری کرکے اپنے مداحوں کو قہقہہ لگانے پر مجبور کردیا۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مقبول ترین مزاحیہ پروگرام 'دی کپل شرما' کے نئے شو کا پرومو جاری کیا گیا جس میں بالی ووڈ اداکارہ ڈپیکا پڈوکون نے اپنی نئی فلم 'گہرائیاں' کی پروموشن کے لیے ٹیم اور ساتھی فنکاروں کے ہمراہ شرکت کی۔

شو کا پرومو بہت دلچسپ دکھایا گیا جہاں میزبان کپل شرما مزاحیہ انداز میں اداکاری کرتے ہوئے دپیکا سے پیار کا اظہار کرتے نظر آئے۔

کپل نے شو کے پرومو میں دپیکا پڈوکون سے کہا آپ سچ میں اتنی پیاری لگتی ہیں کہ میں آپ کو بتا نہیں سکتا۔ اور پھر 'ہمیں تم سے پیار کتنا یہ ہم نہیں جانتے مگر جی نہیں سکتے تمہارے بنا' گانا بھی گایا۔

دپیکا کا کہنا تھا کہ اگر کپل شرما کوئی کامیڈی فلم بنائیں تو میں ان کے ساتھ کام کرنا پسند کروں گی۔ دی کپل شرما کے میزبان نے شو کے دوران دپیکا سمیت دیگر مہمانوں سے بھی دلچسپ سوالات کیے۔

خیال رہے کہ نئے شو میں گہرائیاں فلم کے ہدایت کار شھاکن بترا نے بھی شرکت کی۔ دی کپل شرما کے نئے شو کا پرومو دپیکا کے پرستاروں کو بھی خوب بھایا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔