کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کورونا میں مبتلا ہوگئے

وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے خود کو قرنطینہ کرلیا اور گھر سے ہی فرائض منصبی انجام دیں گے


ویب ڈیسک January 31, 2022
وزیراعظم نے عوام سے ویکسین لگوانے کی اپیل کی، فوٹو: فائل

کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے جس پر انھوں نے خود کو قرنطینہ کرلیا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کورونا میں مبتلا ہوگئے تاہم ان کی صحت بہتر ہے اور انھوں نے کار مملکت قرنطینہ میں رہتے ہوئے گھر سے انجام دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ آج صبح کورونا ٹیسٹ کرایا تھا جو مثبت آیا ہے تاہم میں خود کو کافی بہتر محسوس کر رہا ہوں اور اپنا کام گھر سے جاری رکھوں گا۔

یہ خبر بھی پڑھیں : کینیڈا میں اسلاموفوبیا کسی صورت برداشت نہیں، جسٹن ٹروڈو



وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے مزید لکھا کہ قرنطینہ کے دوران فرائض منصبی کی ادائیگی وہ صحت کے ماہرین کی جانب سے بتائے گئے رہنما اصولوں پر عمل کرتے ہوئے کریں گے۔

جسٹن ٹروڈو نے اپنی ٹویٹ میں عوام سے ویکسین کا کورس مکمل کرنے اور بوسٹر ڈوز لگوانے کی اپیل بھی کی۔

واضح رہے کہ کینیڈا میں کورونا سے متاثر ہونے والوں کی تعداد 30 لاکھ کے لگ بھگ ہوگئی ہے جب کہ اس مہلک وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 33 ہزار سے زائد ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں