قوم یوم كشمير پربھارتی مظالم کے خلاف بھر پوراحتجاجی مظاہرے کرے مولانا عبدالغفور

ہراضلاع، تحصيل اور يونين كونسل كی سطح پر پريس كلب كے سامنے احتجاجی مظاہرے کیے جائیں، رہنما جے یو آئی


ویب ڈیسک January 31, 2022
انہوں نے کہا کہ عوام بھارت کے مظالم عیاں کریں—فائل فوٹو

لاہور: جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی جنرل سیکریٹری سینیٹر مولانا عبد الغفور حیدری نے کہا ہے کہ 5 فروری کو یوم يكجہتی كشمير كے موقع پر پاكستانی قوم اپنے كشميری بھائيوں سے اظہارِ يكجہتی کیلیے احتجاجی مظاہرے كريں۔

سینیٹر مولانا عبد الغفور حیدری نے عوام الناس بالخصوص كاركنان سے اپيل کی کہ يوم يكجہتی كشمير كے موقع پر اضلاع، تحصيل اور يونين كونسل كی سطح پر پريس كلب كے سامنے احتجاجی مظاہرے كريں۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کے ظلم كو واشگاف كريں اور ان مظالم كی مذمت كريں تاكہ مسئلے كشمير اقوام سامنے اجاگر كيا جاسكے اوربھارت كے مظالم پوری دنيا كے سامنے عياں ہوں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |