لبنان میں اسرائیلی جاسوسی نیٹ ورکس کے 21 افراد گرفتار

سیکیورٹی فورسز نے اسرائیل کے لیے کام کرنے والے 17 جاسوسی نیٹ ورکس پر قابو پالیا ہے، لبنانی وزیر


ویب ڈیسک January 31, 2022
خیال رہے کہ ہمسایہ ممالک لبنان اور اسرائیل ابھی تاحال حالت جنگ میں ہیں—فائل فوٹو

KURIANWALA: لبنان نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے حالیہ برس کے سب سے بڑے کریک ڈاؤن میں کم از کم 17 اسرائیلی جاسوس نیٹ ورکس کو بے نقاب اور اس کے وابستہ 21 افراد کو گرفتار کیا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے 'اے ایف پی' کے مطابق قائم مقام وزیر اطلاعات عباس حلبی نے بتایا کہ وزیر داخلہ بسام مولوی نے کابینہ کو آگاہ کیا کہ سیکیورٹی فورسز نے اسرائیل کے لیے کام کرنے والے 17 جاسوسی نیٹ ورکس پر قابو پالیا ہے۔

مزید پڑھیں: اسرائيل کے 2014 کے بعد پہلی بار لبنان پر فضائی حملے

خیال رہے کہ ہمسایہ ممالک لبنان اور اسرائیل ابھی تاحال حالت جنگ میں ہیں۔ عباس حلبی نے اسرائیلی نیٹ ورکس میں کام کرنے والے افراد کی تعداد بتائے بغیر کہا کہ یہ 'مقامی اور علاقائی طور پر' کام کرتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ گرفتاریاں لبنان کی اندرونی سیکیورٹی فورسز (آئی ایس ایف) کی جانب سے کی گئی کارروائی کا حصہ تھیں۔ پارلیمنٹ کے اسپیکر نبیہ بیری نے آپریشن کو 'شاندار کامیابی' قرار دیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |