درآمدی اشیاچیک اینڈبیلنس سسٹم نہ ہونامہنگائی کی وجہ

مقامی مارکیٹوں میں اشیا کومزید مہنگا کرکے لوگوں سے منافع وصول کررہے ہیں


محمد الیاس February 01, 2022
مقامی مارکیٹوں میں اشیا کومزید مہنگا کرکے لوگوں سے منافع وصول کررہے ہیں۔ فوٹو : فائل

ملک میں مہنگائی کی ایک بڑی وجہ بیرون ممالک سے درآمدشدہ اشیا ہیں۔

ملک میں جاری مہنگائی کی ایک بڑی وجہ بیرون ممالک سے درآمدشدہ اشیاکی ہیں جن کی قیمتوں میں گزشتہ برسوں کے دوران کئی گنااضافہ ہواہے لیکن اس پرچیک اینڈبیلنس سسٹم نہ ہونے کی وجہ سے مقامی مارکیٹوں میں اشیا کومزید مہنگا کرکے لوگوں سے منافع وصول کررہے ہیں۔

اس طرح مقامی طورپردستیاب اشیائے خوردنوش کی قیمتوں میں جہاں اضافہ ہواہے لیکن درآمدی اشیاکی قیمتوں میں بھی اس پراضافہ ہواہے لیکن اس بارے میں حکومت کی جانب سے تعینات کردہ پرائس کنٹرول ٹیموں کی جانب سے ان اشیاکے مہنگاہونے کے بارے میں کوئی روک تھام نہیں کررہی ہیں اس وجہ سے شہری جوکہ مہنگے داموں درآمدی اشیاکی خریداری کرنے پرمجبورہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں