ہمارے ڈیفنس سسٹم نے ابوظہبی میں حوثیوں کے میزائل حملوں کو ناکام بنایا امریکا

اسرائیلی صدر کے متحدہ عرب امارات کے دورے پر حوثی باغیوں نے میزائل حملہ کیا جسے فضا میں ہی ناکارہ بنادیا گیا تھا


ویب ڈیسک February 01, 2022
متحدہ عرب امارات کو تمام خطرات سے بچانے کے لئے مل کرکام کرتے رہیں گے،امریکا:فوٹو:فائل

امریکا کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات میں حوثی باغیوں کے میزائل حملے کو ناکام بنانے کے لیے اپنا پیٹریاٹ دفاعی میزائل سسٹم استعمال کیا۔

وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری جین ساکی نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ امریکی فورسز نے متحدہ عرب امارات میں حوثی باغیوں کے میزائل حملوں کو زمین سے فضا میں مار کرنے والے پیٹریاٹ دفاعی نظام کی بروقت کارروائی میں ناکارہ بنادیا۔

وائٹ ہاؤس کی ترجمان نے مزید بتایا کہ حوثی باغیوں کے میزائل حملوں کے دفاع میں یہ کارروائی متحدہ عرب امارات کی فورسز کے ساتھ مشترکہ طور پر کی گئی۔

پریس سیکریٹری جین ساکی کا یہ بھی کہنا تھا کہ امریکی صدر جوبائیڈن نے وزیر دفاع کو متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب کوحوثی باغیوں کیخلاف ہر ممکن مدد فراہم کرنے کے احکامات دئیے تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکا متحدہ عرب امارات کے ساتھ قریبی رابطے میں ہے اور مل کر کام کر رہا ہے۔ تمام خطرات کا متحدہ عرب امارات اور اس کے لوگوں کا تحفظ یقینی بنائیں گے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں