دوسرا ٹیسٹ واٹسن کی آسٹریلوی ٹیم میں واپسی مشکل

کوچ ڈیرن لی مین تجربہ کار آل رائونڈر کو صرف بطور بیٹسمین کھلانے پر آمادہ نہیں۔


Sports Desk February 17, 2014
کوچ ڈیرن لی مین تجربہ کار آل رائونڈر کو صرف بطور بیٹسمین کھلانے پر آمادہ نہیں۔ فوٹو: رائٹرز/فائل

جنوبی افریقہ سے دوسرے ٹیسٹ میں شین واٹسن کی آسٹریلوی الیون میں واپسی مشکل ہوگئی، کوچ ڈیرن لی مین آل رائونڈر کو صرف بیٹسمین کے طور پر کھلانے کوتیار نہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ واٹسن جب تک بولنگ نہیں کرتے، انھیں میدان میں نہیں اتارا جاسکتا۔ تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا نے جنوبی افریقہ کیخلاف پہلا ٹیسٹ صرف چار دن میں جیتا تھا اس میں آل رائونڈر شین واٹسن پنڈلی کی تکلیف کے باعث نہیں کھیل پائے تھے اگرچہ انھوں نے اب ہلکی پھلکی رننگ شروع کردی اور بیٹنگ بھی کررہے ہیں مگر بولنگ پریکٹس شروع نہیںکی جبکہ دوسری جانب شان مارش نے ٹیسٹ کرکٹ میں واپسی اور الیکس دولان نے کیریئر کے پہلے میچ میں اپنی پرفارمنس سے کافی متاثر کیا، دونوں کے درمیان 281 رنز کی شراکت ہوئی۔ کوچ ڈیرن لی مین کیلیے اس کمبی نیشن کو چھیڑنا مشکل ہوگا اس لیے انھوں نے واضح کردیا ہے کہ پورٹ ایلزیبتھ ٹیسٹ میں صرف اسی صورت ہی واٹسن کی واپسی ممکن ہے جب وہ مکمل طور پر فٹ اور بیٹنگ کے ساتھ بولنگ بھی کرسکتے ہیں، انھوں نے کہا کہ ہمارے لیے فی الحال وننگ کمبی نیشن کو چھیڑنا بہتر نہیں ہوگا، واٹسن اچھا پلیئر مگر ہمیں اس کی تمام صلاحیتیں درکار ہوتی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں