نیلم منیر اور احسن خان کی سسپنس اور تھرلر سے بھرپور فلم ’’چکر‘‘ کا ٹیزر ریلیز

کامیڈی فلموں ’’رانگ نمبر‘‘ اور ’’مہرالنسا وی لب یو‘‘ کے بعد یاسر کچھ انتہائی دلچسپ کرنے جارہے ہیں، صارفین


ویب ڈیسک February 01, 2022
فلم ’’چکر‘‘ رواں سال عیدالفطر پر سینما کی زینت بنے گی فوٹوسوشل میڈیا

ISLAMABAD: اداکارہ نیلم منیر اور احسن خان کی آنے والی فلم ''چکر'' کا ٹیزر ریلیز کردیا گیا۔

سسپنس، مسٹری اور انٹرٹینمنٹ سے بھرپور فلم ''چکر'' میں نیلم منیر اور احسن خان کے علاوہ اداکار جاوید شیخ اور یاسر نواز اہم کردار میں نظر آئیں گے۔ جب کہ فلم کو ندا یاسر اور یاسر نواز نے مشترکہ طور پر پروڈیوس کیا ہے اور فلم کی ہدایت ناسر نواز نے دی ہے۔

ندا یاسر نے فلم کا ٹیزر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کیا اور کہا ''بہت محنت اور پیار سے بنائی فلم 'چکر' مداحوں کے لیے عید کا تحفہ''۔ یاسر نواز نے بھی فلم کا پوسٹر انسٹاگرام پر شیئر کراتے ہوئے لکھا ''آپ لوگوں نے ہمیشہ یاسر اور ندا کو پیار دیا۔ انٹرٹینمنٹ، تھرلر اور مسٹری سے بھرپور فلم 'چکر' ایسی فلم ہے جو آپ نے اس سے پہلے کبھی نہیں دیکھی ہوگی۔ عید کا تحفہ''۔

فلم ''چکر'' رواں سال عیدالفطر پر سینما کی زینت بنے گی۔ سوشل میڈیا صارفین فلم کے ٹیزر سے متعلق کیا کہتے ہیں آئیے دیکھتے ہیں۔

ماہم نامی خاتون نے ٹیزر کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ فلم دیکھنے کے لیے پرجوش ہیں۔ ایک صارف نے ٹیزر کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یاسر فلم بنانا جانتے ہیں۔

صبا نامی خاتون کا کہنا تھا کہ کامیڈی فلموں ''رانگ نمبر ون اور ٹو'' اور ''مہرالنسا وی لب یو'' کے بعد یاسر کچھ انتہائی دلچسپ کرنے جارہے ہیں۔ باقی صارفین نے بھی فلم کی تعریف کی اور کہا کہ انہیں فلم کا بے چینی سے انتظار ہے۔
[ytembed videoid="PcqNzMAbhfk"]

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں