وہ وقت دور نہیں جب عمران خان کیخلاف فارن فنڈنگ کےمقدمے چلیں گےاحسن اقبال

جواپنے ٹیکس اورتحفوں کا حساب نہ دے اسے کیسے صادق وامین قراردیا گیا، احسن اقبال


ویب ڈیسک February 01, 2022
سی پیک کے انقلاب کوتہس نہس کردیا گیا،احسن اقبال:فوٹو:فائل

QUETTA: پاکستان مسلم لیگ(ن) کا کہنا ہے کہ وہ وقت دورنہیں جب عمران خان کیخلاف فارن فنڈنگ کے مقدمے چلیں گے۔

میڈیا سے گفتگومیں احسن اقبال کا کہنا تھا کہ حکومت نے22کروڑ عوام کی زندگی اجیرن کردی ہے۔عمران نیازی کو پتا نہیں ملک کیسے چلانا ہے اورسفارتکاری کیسے چلانی ہے۔

احسن اقبال نے کہا کہ وہ وقت دورنہیں جب عمران خان کے خلاف فارن فنڈنگ کے مقدمے چلیں گے۔ قوم پوچھتی ہے سوا لاکھ انکم ٹیکس سے ایک کروڑ پرکیسے پہنچے۔

احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ ثاقب نثار سے بھی پوچھنا چاہتا ہوں جو اپنے ٹیکس اور تحفوں کا حساب نہ دے سکے آپ نے کیسے اسے صادق اورامین قراردیا۔

سپریم کورٹ نے بلدیاتی نمائیدوں کو بحال کیا لیکن عثمان بزدار اور عمران خان نے 7ماہ میں بھی فیصلوں پرعمل نہ کیا۔ سپریم کورٹ کے فیصلوں کی بے توقیری کرنے والے لوگوں سے حساب لینا چاہئیے۔

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ سی پیک کے انقلاب کو تہس نہس کردیا گیا۔ 2017 میں چین سے 40 ارب کی پرائیوٹ انوسٹیمنٹ آنا تھی اب چین کے سامنے کشکول اٹھانے جارہا ہے۔ جوآئی ایم ایف کے پاس نہ جانے کی بات کرتا تھا اس نے نیشنل بینک کو آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھ دیا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |