میشا شفیع کی عدالت میں ویڈیو لنک کے ذریعے جرح کی درخواست دائر
عدالت نے سماعت 7 فروری تک ملتوی کردی
WASHINGTON:
گلوکارہ میشا شفیع نے ایک بار پھر عدالت میں ویڈیو لنک کے ذریعے جرح کرنے کی درخواست دائر کردی۔
سیشن کورٹ لاہور میں گلوکار علی ظفر کے میشا شفیع کے خلاف ہتک عزت کے دعوی پر سماعت ہوئی۔ عدالت میں گلوکارہ میشا شفیع نے ایک بار پھر ویڈیو لنک کے ذریعے جرح کرنے کی درخواست دائر کردی۔
درخواست میں گلوکارہ کا موقف تھا کہ میشا شفیع کی بیٹی کورونا وائرس کا شکار ہوئی ہے جس کی وجہ سے وہ کینیڈا جا چکی ہیں۔ لہذا وہ ویڈیو لنک کے ذریعے جرح میں شامل ہونے کو تیار ہیں۔
عدالت نے علی ظفر کے وکلا سے میشا شفیع کی ویڈیو لنک کی درخواست پر جواب طلب کرتے ہوئے سماعت 7 فروری تک ملتوی کردی۔