آئی سی سی ایوارڈزسے دنیا کو پیغام دیا پاکستانی کرکٹرز کسی سے کم نہیں مصباح الحق

آسٹریلیا کے بعد انگلینڈ اورنیوزی لینڈ کی ٹیموں کوبھی پاکستان آنا چاہئیے، مصباح الحق


Sports Reporter February 01, 2022
پاکستان کرکٹ کا گراف اوپرگیا ہے جوملک میں کرکٹ کے لئے اچھا ہے،مصباح الحق:فوٹو:فائل

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اورسابق ہیڈکوچ مصباح الحق کا کہنا ہے کہ آئی سی سی ایوارڈز سے دنیا کوپیغام گیا کہ پاکستانی کرکٹرز کسی سے کم نہیں۔

لاہورکے باغ جناح میں انڈر19کالجیٹ کرکٹ چیمپئن شپ کے افتتاح پرمصباح الحق نے کہا کہ پاکستان میں غیرملکی کرکٹ ٹیموں کی آمد اورٹیسٹ کھیلنا بہت ضروری ہے۔ آسٹریلیا کے بعد انگلینڈ اورنیوزی لینڈ کی ٹیموں کوبھی پاکستان آکرٹیسٹ کرکٹ کھیلنا چاہئیے۔

مصباح الحق کا کہنا تھا کہ آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کی 24 سال بعد پاکستان آمد سے ٹیسٹ کرکٹ کے احیا اوراوراسے نوجوانوں میں مقبول بنانے میں مدد ملے گی۔ آسٹریلیا کے آنے سےدوسری ٹیموں کے پاکستان آنے کے لئے راستے کھلیں گے۔

مصباح الحق نے مزید کہا کہ یقین ہے پاکستان اورآسٹریلیا سیریز میں اچھی کرکٹ دیکھنے کوملے گی اورپاکستانی ٹیم اچھی پرفارمنس دے گی۔ جس طرح پاکستان کرکٹ کا گراف اوپرگیا ہے وہ ملک کی کرکٹ کے لئے اچھا ہے۔محمد رضوان، بابراعظم اورشاہین آفریدی کو آئی سی سی ایوارڈزملنے سے دنیا کوپیغام دیا ہے کہ پاکستانی کرکٹرز کسی سے کم نہیں۔ٹیم کی کارکردگی سے خوش ہوں ۔ کریڈٹ کس کو مل رہا ہے اس سے فرق نہیں پڑتا اصل مقصد پاکستان کرکٹ کوبلندیوں پرلے جانا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں