
ڈیرہ غازی خان کے بوائز ایلیمنٹری اسکول میں المناک واقعہ پیش آیا جہاں غازی پارک بلاک نمبر 39 میں صبح اسکول آنیوالے ساتویں کلاس کے طالبعلم مبشر محمود پر 5 آوارہ کتے جھپٹ پڑے۔
بچہ خوف سے گرپڑا اورکتے اس کے کپڑے اورجسم کو نوچتے رہے جب کہ کوئی مدد کونہ آیا اوربچہ جان سے چلا گیا۔
لواحقین کے مطابق اسکول پرنسپل عبدالوحید قیصرانی نے واقعے کو چھپانے کی کوشش میں 4 گھنٹوں تک بچے کو طبی امداد تک فراہم نہ کی جس کے نتیجے میں معصوم طالبعلم اپنی جان کی بازی ہارگیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے کمشنر ڈیرہ غازی خان سے رپورٹ طلب کرلی اورذمہ داران کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت کی ہے۔
ادھرڈپٹی کمشنرذیشان جاوید نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکی سربراہی میں پانچ رکنی کمیٹی تشکیل دے کر 24 گھنٹوں میں رپورٹ طلب کرلی ہے۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔