ڈی جی خان میں کتوں کے حملے میں طالبعلم جاں بحق تحقیقات کیلئے کمیٹی تشکیل

وزیراعلیٰ پنجاب نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے کمشنر ڈیرہ غازی خان سے رپورٹ طلب کرلی

وزیراعلیٰ پنجاب نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے کمشنر ڈیرہ غازی خان سے رپورٹ طلب کرلی . فوٹو : فائل

QUETTA:
ڈیرہ غازی خان کے ایلیمنٹری اسکول میں آوارہ کتوں نے ساتویں کلاس کے طالبعلم پر حملہ کردیا جس سے وہ جاں بحق ہوگیا جب کہ واقعے کی تحقیقات کیلئے 5 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔

ڈیرہ غازی خان کے بوائز ایلیمنٹری اسکول میں المناک واقعہ پیش آیا جہاں غازی پارک بلاک نمبر 39 میں صبح اسکول آنیوالے ساتویں کلاس کے طالبعلم مبشر محمود پر 5 آوارہ کتے جھپٹ پڑے۔

بچہ خوف سے گرپڑا اورکتے اس کے کپڑے اورجسم کو نوچتے رہے جب کہ کوئی مدد کونہ آیا اوربچہ جان سے چلا گیا۔


لواحقین کے مطابق اسکول پرنسپل عبدالوحید قیصرانی نے واقعے کو چھپانے کی کوشش میں 4 گھنٹوں تک بچے کو طبی امداد تک فراہم نہ کی جس کے نتیجے میں معصوم طالبعلم اپنی جان کی بازی ہارگیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے کمشنر ڈیرہ غازی خان سے رپورٹ طلب کرلی اورذمہ داران کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت کی ہے۔

ادھرڈپٹی کمشنرذیشان جاوید نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکی سربراہی میں پانچ رکنی کمیٹی تشکیل دے کر 24 گھنٹوں میں رپورٹ طلب کرلی ہے۔
Load Next Story