یوسف رضا گیلانی کہیں نہیں جانے والے کرسی سے چپکے رہیں گے شاہ محمود

اپوزیشن لیڈر ووٹ خرید کرمنتخب ہوئے ہیں، شاہ محمود قریشی

یوسف رضا گیلانی کمپرومائزڈ اپوزیشن لیڈر ہیں،شاہ محمود قریشی:فوٹو:فائل

SRINAGAR:
وزیر خارجہ شاہ قریشی نے کہا ہے کہ یوسف رضا گیلانی کہیں نہیں جانے والے وہ کرسی سے چپکے رہیں گے۔

سینٹ سے خطاب میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ یوسف رضا گیلانی کہیں نہیں جانے والے کرسی سے چپکے رہیں گے۔یہ کمپرومائزڈ اپوزیشن لیڈر ہے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ن لیگ کے ساتھ اپوزیشن لیڈر کا اتفاق ہوا لیکن یوسف رضا گیلانی راتوں رات خود اپوزیشن لیڈربن گئے۔ جمعہ کوان کے ساتھ ہاتھ ہوا آئندہ بھی ہوتا رہے گا۔اپوزیشن لیڈر اپنا استعفیٰ واپس لیں گے اور اسی کرسی سے چپکے رہیں گے۔ اپوزیشن لیڈر ووٹ خرید کر سینیٹر منتخب ہوئے ہیں۔


شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا اپوزیشن لیڈر نے کل اسٹیٹ بینک ترمیمی بل کے حوالے سے ایک غیر ذمہ داران بیان دیا جس کا افسوس ہے۔ اپوزیشن لیڈر نے اپنی غیر حاضری کی وضاحتیں کیں بہت سے حلقے ان وضاحتوں سے مطمئن نہیں لگتے۔ کیا انہیں علم نہیں تھا کہ کہ یہ بل قومی اسمبلی سے منظور ہوا ہے؟ اپوزیشن لیڈر اتنے بے خبر اور معصوم کیوں تھے؟ آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کریں اگر آپکو شرم آرہی ہے تو میں ہردہ کرلیتا ہوں۔

شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ اسٹیٹ بینک ترمیمی بل کے بعد ادارے کے بورڈ کی تقرری کا اختیار وزیراعظم کے پاس ہوگا ادارے کو کسی کی غلامی کے تابع کرنے میں کوئی صداقت نہیں۔

اسٹیٹ بینک کو خودمختار بنانا معاشی ذمہ داری کے عین مطابق ہے۔ادارے کے بورڈ کے ارکان کی تقرری کا اختیار وزیراعظم کے پاس ہے۔یہ ادارہ کل بھی اس ایوان کے تابع تھا اور رہے گا۔

 
Load Next Story