اکیلےعمران خان کو مہنگائی کا ذمہ دار ٹھہرانا زیادتی ہے چوہدری شجاعت

مصنوعی مہنگائی کے ذمہ دار ذخیرہ اندوز ہیں جسکے اثرات براہ راست عوام پر پڑتے ہیں، سربراہ مسلم لیگ (ق)


ویب ڈیسک February 01, 2022
مصنوعی مہنگائی کے ذمہ دار ذخیرہ اندوز ہیں جسکے اثرات براہ راست عوام پر پڑتے ہیں، سربراہ مسلم لیگ (ق) ۔ فوٹو : فائل

لاہور: مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ اکیلےعمران خان کو مہنگائی کا ذمہ دار ٹھہرانا زیادتی ہے۔

اپنے ایک بیان میں چوہدری شجاعت نے کہا کہ زراعت کے شعبے کو ٹارگٹ کرکے تمام اشیا کو مہنگا کیا جارہا ہے، کسان، آڑھتی کو ٹماٹر 25 روپے کلو فروخت کرتا ہے، وہی ٹماٹر بازارمیں عوام کو ڈیڑھ سو روپے کلو ملتا ہے۔

چوہدری شجاعت نے کہا کہ ارکان اسمبلی اپنےعلاقوں میں ذخیرہ اندوزوں سے کھاد ریلیز کرائیں، مصنوعی مہنگائی کے ذمہ دار ذخیرہ اندوز ہیں جسکے اثرات براہ راست عوام پر پڑتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں