نواز شریف علاج کے بغیر پاکستان گئے تو ان کی حالت بگڑ سکتی ہے میڈیکل رپورٹ

نواز شریف کی 3 صفحات پر مشتمل طبی رپورٹ لاہور ہائیکورٹ میں جمع


ویب ڈیسک February 01, 2022
ڈاکٹرز نے نواز شریف کو سفر کرنے سے روک دیا ہے، رپورٹ

WASHINGTON: سابق وزیراعظم نواز شریف کی میڈیکل رپورٹ لاہور ہائی کورٹ میں جمع کروادی گئی ہے جس کے مطابق نواز شریف علاج کے بغیر پاکستان گئے تو ان کی حالت بگڑ سکتی ہے۔

نواز شریف کی 3 صفحات پر مشتمل طبی رپورٹ لاہور ہائیکورٹ میں جمع کروادی گئی ہے جس کے مطابق ڈاکٹرز نے نواز شریف کو سفر کرنے سے روک دیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کلثوم نواز کی وفات کے بعد نواز شریف زیادہ دباؤ میں ہیں، نواز شریف علاج کے بغیر پاکستان گئے تو انکی حالت بگڑ سکتی ہے، ذہنی دباؤ کے ماحول میں نواز شریف کی بیماری مزید بگڑ سکتی ہے۔

مزید پڑھیں: نوازشریف کی میڈیکل رپورٹ بنانے والے ڈاکٹر کا تعلق ہندوستان سے ہے، شہباز گل

رپورٹ کے مطابق نواز شریف اینجیو گرافی کروائے بغیر لندن سے نہ جائیں، نواز شریف ذہنی دباؤ کے بغیر اپنی سرگرمیاں جاری رکھیں، اپنی ادویات لیں، کھلی فضا میں چہل قدمی کریں اور چہل قدمی کے دوران کورونا سے بچاو کے اقدامات بھی کریں۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت کا نوازشریف کی میڈیکل رپورٹس پر عدلیہ سے سخت نوٹس لینے کا مطالبہ

رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ نواز شریف دل کے مریض اور کورونا کے سبب انکی جان بھی جا سکتی ہے، کورونا کے سبب نواز شریف کو سانس کا مسئلہ بھی ہو سکتا ہے، کورونا میں ائیر پورٹس اور پبلک مقامات پر خدشات زیادہ ہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں