سپریم کورٹ میں نوازشریف کی تاحیات نااہلی برقرار رکھنے کی درخواست دائر

نواز شریف کی تاحیات پارلیمانی سیاست سے نااہلی کا فیصلہ برقرار رکھا جائے، درخواست میں استدعا

نواز شریف کی تاحیات پارلیمانی سیاست سے نااہلی کا فیصلہ برقرار رکھا جائے، درخواست میں استدعا ۔ فوٹو : فائل

PESHAWAR:
سپریم کورٹ میں نوازشریف کی تاحیات نااہلی برقرار رکھنے کی درخواست دائر کردی گئی۔

سپریم کورٹ میں نئی آئینی درخواست دائر کی گئی ہے جس میں نواز شریف کی تاحیات نااہلی برقرار رکھنے کی استدعا کی گئی ہے۔


درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ نواز شریف کو ٹرائل نے سزا سنائی، نواز شریف کو پاناما اسکینڈل میں عدالت عظمیٰ نے نااہل کیا، تاحیات نا اہلی خاتمے کی درخواست نا قابل سماعت خارج کی جائے۔

یہ بھی پڑھیں :نواز شریف اور جہانگیر ترین کی نااہلی کیخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ نواز شریف کی تاحیات پارلیمانی سیاست سے نااہلی کا فیصلہ برقرار رکھا جائے۔
Load Next Story