جاپان کا لڑاکا طیارہ سمندر میں گر کر تباہ

حادثے کے وقت لڑاکا طیارے میں پائلٹ اور عملے کا ایک رکن موجود تھا


ویب ڈیسک February 01, 2022
طیارے میں دو افراد موجود تھے، فوٹو: فائل

RAWALPINDI: جاپانی فوج کے ترجمان نے کہا ہے کہ اُڑان بھرنے کے کچھ دیر بعد کنٹرول روم سے رابطہ منقطع ہوجانے والے لڑاکا طیارے کا ملبہ سمندر پر تیرتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جاپان کے ایئر سیلف ڈیفنس فورس کے ترجمان نے کہا ہے کہ کوماتسو ایئربیس سے پرواز بھرنے والے ایف-15 جیٹ طیارے کا رابطہ کنٹرول روم سے منقطع ہوگیا تھا۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ بارہا کوشش کے باوجود طیارے کا رابطہ بحال نہ ہوسکا جس کے بعد سمندر میں طیارے کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن کا آغاز کردیا گیا۔ کوسٹ گارڈ اور عینی شاہدین نے بتایا کہ سمندر کے بیچ آگ کے شعلے اور کسی بڑی چیز کو تیرتے دیکھا ہے۔

عینی شاہدین اور کوسٹ گارڈ کے بیان کی روشنی میں سرچ آپریشن ٹیم ہیلی کاپٹر اور غوطہ خوروں کے ہمراہ جائے وقوعہ کی جانب روانہ ہوگئے۔ ہیلی کاپٹر کو بھی سمندر کے بیچ بڑا ٹکڑا تیرتا ہوا نظر آیا ہے۔

جاپان کے ایئر سیلف ڈیفنس فورس کے ترجمان نے بتایا کہ تربیتی پرواز پر مامور طیارے میں پائلٹ اور عملے کا ایک رکن موجود تھا جن کا اب تک کوئی سراغ نہیں مل سکا ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |