امن مذاکرات مخالفین ملک میں بدامنی چاہتے ہیں سراج الحق

اس وقت مٹھی بھر جاگیردار و سرمایہ دارطبقے نے ملک و جمہورت کو یرغمال بنایا ہوا ہے، سراج الحق


Staff Reporter February 17, 2014
اس وقت مٹھی بھر جاگیردار و سرمایہ دارطبقے نے ملک و جمہورت کو یرغمال بنایا ہوا ہے، سراج الحق۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD: نائب امیرجماعت اسلامی پاکستان اور کے پی کے حکومت کے سینئر وزیر سراج الحق نے کہا ہے کہ امن مذاکرات کے مخالفین پورے ملک میں بدامنی کی آگ لگانا اور فوج کو نئی مشکل سے دوچار کرنا چاہتے ہیں۔

تمام مسائل کا حل ملک میں خلافت کا نظام ہے جس میں ملک میں امن اور عوام کو عدل وانصاف مل سکتا ہے، اسی مقصد کیلیے جماعت اسلامی روز اول سے جدوجہد کررہی ہے، وہ جماعت اسلامی ضلع جنوبی کے تحت اولڈ سٹی ایریا میں منعقدہ جلسے سے خطاب کررہے تھے، اس موقع پر ڈاکٹرمعراج الہدیٰ، راشد نسیم، ممتاز حسین سہتو ودیگر بھی موجود تھے، سراج الحق نے کہا کہ قبائلی علاقہ جات میں بدامنی کی آگ سابقہ حکومت کی غلط و عوام دشمن پالیسیوں کا نتیجہ ہے، وزیراعظم نواز شریف کا آج امتحان ہے کہ وہ قیام امن کیلیے نام نہاد جنگ سے علیحدگی کا اعلان اور خارجہ پالیسی کو ملک وقوم کے مفاد کے مطابق ترتیب دیں، انھوں نے کہا کہ اس وقت مٹھی بھر جاگیردار و سرمایہ دارطبقے نے ملک و جمہورت کو یرغمال بنایا ہوا ہے، معیشت کا پہیہ جام ہے اور لوگوں کی زندگی اجیرن بناکر رکھ دی گئی ہے، ایک منصوبہ بندی کے تحت سودی نظام اور سرمایہ دارانہ نظام معیشت کے ذریعے کرپشن اورملک و قوم کو آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے شکنجے میں پھنسایاجارہا ہے نجات کا واحد حل ملک میں نظام خلافت راشدہ کانفاذ ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں