حکومت لانگ مارچ سے گھبرا کر پیپلزپارٹی کے خلاف پروپیگنڈا کررہی ہے بلاول بھٹو
پیپلزپارٹی کا لانگ مارچ ملکی سیاسی تاریخ کا ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا، بلاول
پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ لانگ مارچ سے گھبرا کر حکومت نے پی پی اور عوامی نمائندوں کے خلاف جھوٹا پروپیگنڈا شروع کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق چیئرمین بلاول بھٹو زرداری پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ لاہور میں پی پی رہنما مخدوم احمد محمود کے گھر پہنچے، جہاں لانگ مارچ کے لائحہ عمل پر بھی تفصیلی بات چیت ہوئی۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کا لانگ مارچ ملکی سیاسی تاریخ کا ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا، جس میں لاکھوں کی تعداد میں عوام کی شرکت سے عمران خان کی مقبولیت کا پول کھول کر سامنے آجائے گا۔
مزید پڑھیں: یوسف رضا گیلانی کہیں نہیں جانے والے کرسی سے چپکے رہیں گے، شاہ محمود
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت لانگ مارچ سے گھبرا کر پاکستان پیپلزپارٹی اور اس کے عوامی نمائندوں کے خلاف جھوٹے پروپیگنڈوں پر اتر آئی ہے مگر ہم اس سے گھبرانے والے نہیں اور سازشوں کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔
بلاول کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کا لانگ مارچ عوام کی جانب سے عمران خان حکومت کے خلاف ایک چارج شیٹ ہوگی، 27 فروری کو مہنگائی اور بے روزگاری سے ستائے عوام کے لشکر اپنے شہروں سے نکل کر اسلام آباد کا رخ کریں گے۔