ملتان سلطانز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست دے دی

ملتان سلطانز نے مسلسل چوتھی فتح اپنے نام کی

سلطانز کے ٹم ڈیوڈ کو 71 رنز کی شاندار اننگز کھیلنے پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا (فوٹو ٹویٹر)

لاہور:
پاکستان سپرلیگ کے 8ویں میچ میں ملتان سلطانز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 20 رنز سے شکست دے کر مسلسل چوتھی فتح اپنے نام کرلی۔

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں پی ایس ایل 7 کے آٹھویں میچ میں ملتان سلطانز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیمیں مدمقابل تھیں، لیگ میں ناقابل شکست رہنے والی ٹیم ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان آج بھی فتح کا عزم لیے میدان میں اترے اور اس مقصد میں کامیاب بھی ہوگئے۔

میچ سمری

اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، جس پر ملتان سلطانز نے جب اننگز کا آغاز کیا تو اچھا نہ رہا البتہ ٹم ڈیوڈ اور رلی روسو نے جارحانہ بلی بازی کرتے ہوئے ٹیم کی پوزیشن کو مضبوط کیا اور مقررہ اوورز میں اسکور کو 217 تک پہنچایا۔

ہدف کے تعاقب میں اسلام آباد یونائیٹڈ کا آغاز بھی اچھا نہ تھا، ایک موقع پر شاداب الیون پر سلطانز کے بولرز حاوی نظر آئے مگر پھر کپتان شاداب خان نے کریز سنبھالی اور 42 گیندوں پر 9 چھکوں، پانچ چوکوں کی مدد سے 91 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر ٹیم کو ہدف کے قریب تک لے گئے۔

ایک طرف تو سلطانز کے بلے بازوں نے تباہی مچائی تو دوسری طرف بولنگ میں بھی رضوان الیون کا جادو سر چڑھ کر بولا، خوش دل شاہ نے چار اور ڈیوڈ ولی نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کر کے یونائیٹڈ کی فتح کو چھینا جبکہ انور علی اور رومان رئیس بھی ایک ایک وکٹ لے کر اڑے۔

ملتان سلطانز اننگز

ملتان سلطانز کی جانب سے بیٹنگ کا آغاز شان مسعود اور محمد رضوان نے کیا، سلطانز کے کپتان اس بار لمبی اننگز کھیلنے میں ناکام رہے اور 30 کے مجموعی اسکور پر رن آؤٹ ہوکر پویلین روانہ ہوئے۔
Load Next Story