عمران مجھ سے متعلق یکسر غلط بیانی کررہے ہیں اشفاق کیانی

میں نے کہا تھا یہ سمجھنا کہ دہشتگردی ختم ہوجائیگی غلط ہوگا البتہ اس میں 40 فیصد کمی آجائے گی۔


INP February 17, 2014
میں نے کہا تھا یہ سمجھنا کہ دہشتگردی ختم ہوجائیگی غلط ہوگا البتہ 40 فیصد کمی آجائے گی۔ فوٹو: فائل

سابق آرمی چیف جنرل اشفاق پرویزکیانی نے کہاہے کہ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان شمالی وزیرستان میں فوجی کارروائی سے متعلق ان سے جو بات منسوب کررہے ہیں وہ یکسرغلط ہے۔

میں نے فوجی کارروائی سے متعلق بات بریفنگ میں نہیں کل جماعتی کانفرنس میں کی تھی جہاں تمام سیاسی جماعتوں کے رہنماموجودتھے،لگتاہے کہ عمران خان اس وقت میری طرف متوجہ نہیں تھے شاید اسی وجہ سے میری بات ٹھیک طرح سے سن نہیں پائے۔ اتوار کو ایک رپورٹ کے مطابق جنرل کیانی نے عمران خان کی طرف سے خودسے منسوب ریمارکس کی وضاحت کرتے ہوئے کہاکہ انھوں نے کہا تھاکہ یہ سمجھنادرست نہیں ہوگا کہ شمالی وزیرستان میں کارروائی ہوتے ہی دہشت گردی کاخاتمہ ہوجائے گاالبتہ اس میں40فیصدتک کمی آجائیگی۔

سابق آرمی چیف نے کہا کہ میرا اندازہ تھاکہ فوجی اقدام کاآغاز ہونے پرملک کے دوسرے حصوں میں دہشت گردوں کے گروہ متحرک ہوجائیں گے اس لیے کراچی،پنجاب اوربلوچستان میں ایک جامع منصوبے کے تحت اس ردعمل کوروکنے کیلیے تیاری کرنا ہوگی،میرا یہ اصرار تھا کہ عوامی توقعات بلندنہ کی جائیں اوریہ تاثر قطعی نہ دیاجائے کہ شمالی وزیرستان میں انتہاپسندوں کے اڈے ختم ہوتے ہی امن ہوجائے گا،آپریشن کے بعدملک کے دوسرے حصوں میں افسوسناک واقعات ہوئے توپھر سے فوج کوذمے دارٹھہرایا جائے گا،جنرل کیانی کا اس بات پربھی اصرار تھا کہ پولیس اور انٹیلی جنس اداروں کی کارکردگی بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں