
ساحل تھانے کی حدود ڈیفنس فیز 8 خیابان خیبر،لین نمبر13 اقبال لین میں بنگلے سے خاتون کی گلے میں پھندا لگی لاش ملی،اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور پولیس نے خاتون کی لاش کوچھیپاایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کیا جہاں متوفیہ کی شناخت 30 سالہ سائرہ ارم زوجہ نذیر الحق کے نام سے کر لی گئی۔
ایس ایچ اوساحل پیرشبیرحیدرنے بتایا کہ ابتدائی معلومات کے مطابق خاتون بنگلے میں اکیلی رہائش پذیر تھی اورخاتون نے اپنے شوہرسے اختلافات کی وجہ سے مبینہ طور پر گلے میں رسی کا پھندا لگا کرخود کشی کی ہے تاہم پولیس اس حوالے سے مزید تفتیش کررہی ہے۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔