کامن ویلتھ گیمز پاک بھارت ٹیمیں ایک گروپ میں شامل

سری لنکا پہلی بار مقابلوں کا حصہ بننے والے کرکٹ ایونٹ کی آٹھویں ٹیم


Sports Desk February 02, 2022
سری لنکا پہلی بار مقابلوں کا حصہ بننے والے کرکٹ ایونٹ کی آٹھویں ٹیم ۔ فوٹو : فائل

NEW YORK: کامن ویلتھ ویمنز کرکٹ کیلیے ٹیموں کی لائن اپ مکمل ہوگئی، پاکستان اور بھارت ایک ہی گروپ اے میں شامل ہیں۔

برمنگھم 2022 کامن ویلتھ گیمز کیلیے لائن اپ مکمل کرنے والا کرکٹ پہلا کھیل بن گیا، سری لنکاکی شمولیت سے ایونٹ کا ٹکٹ پانے والی تمام 8 ٹیموں کی تصدیق ہوگئی،اس بات کا اعلان انٹرنیشنل کرکٹ کونسل اور کامن ویلتھ گیمز فیڈریشن نے مشترکہ طور پر کیا۔

پاکستان، آسٹریلیا، بارباڈوس، انگلینڈ، بھارت، نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ پہلے ہی اس ایونٹ کا حصہ بن چکے۔ سری لنکا نے کوالالمپور میں کھیلے گئے کامن ویلتھ گیمزکوالیفائر کے ذریعے جگہ پائی۔ یہ دوسرا موقع ہے جب کرکٹ ان گیمز کا حصہ بنے گا، اس سے قبل مینز کرکٹ 1998 میں کوالالمپور میں منعقد گیمز کا حصہ رہی تھی۔ جب شان پولاک کی کپتانی میں جنوبی افریقہ نے اسٹیو وا کی زیرقیادت آسٹریلوی ٹیم کو شکست دے کر سونے کا تمغہ جیتا تھا۔

اس مرتبہ لیگ کا ناک آؤٹ ٹورنامنٹ آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان 29 جولائی کو شیڈول میچ سے شروع ہوگا، برانز اور گولڈ میڈل میچز 7 اگست کو کھیلے جائیں گے۔ پاکستانی ٹیم بھارت، آسٹریلیا اور بارباڈوس کے ساتھ گروپ اے میں شامل ہے۔ گروپ بی انگلینڈ، نیوزی لینڈ، جنوبی افریقہ اور سری لنکا پر مشتمل ہے۔

آئی سی سی، کامن ویلتھ گیز کی مرکزی اور ملکی باڈی نے سری لنکن ٹیم کو شوپیس ایونٹ میں رسائی پر مبارکباد پیش کی ہے۔ برمنگھم 2022 کامن ویلتھ گیمز28 جولائی سے8اگست تک کھیلے جائیں گے، اس میں 72 ممالک کے4500 ایتھلیٹس حصہ لیں گے،یہ دنیا کا پہلا ملٹی گیمز ایونٹ ہوگا جس میں مردوں سے زیادہ خواتین کو میڈلز ملیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں