روپے کے مقابلے میں ڈالر مزید کمزور اسٹاک مارکیٹ میں تیزی برقرار
انٹر بینک میں قدر 20 پیسے کم، ڈالر 176.40 کا ہو گیا، اوپن مارکیٹ میں مستحکم رہا، فی تولہ سونا 300 روپے سستا
KARACHI/LAHORE:
انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر گھٹ گئی جبکہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالرکی قدر مستحکم رہی۔
فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق منگل کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر20 پیسے گھٹ گئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید 176.60 روپے سے گھٹ کر 176.40 روپے اور قیمت فروخت 176.70 روپے سے گھٹ کر 176.50 روپے پر آ گئی تاہم مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 177 روپے اور قیمت فروخت 177.50 روپے پر مستحکم رہی۔
دریں اثنا پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں منگل کو کاروبار حصص میںتیزی کا رجحان رہا ،کے ایس ای 100 انڈیکس 45300 پوائنٹس سے بڑھ کر 45600 پوائنٹس ہو گیا جبکہ مارکیٹ سرمائے میں 53 ارب روپے سے زائد کا اضافہ ہوا اور مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ 78 کھرب روپے سے تجاوز کر گیا۔ کاروباری تیزی کی وجہ سے 60.38 فیصد حصص کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں۔
پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں منگل کو کاروبار کا آغاز 2 پوائنتس کی مندی سے ہوا لیکن بعد ازاں سرمایہ کاروں اور مالیاتی اداروں کی ٹیلی کام، فوڈز سمیت دیگر منافع بخش شعبوں میں سرمایہ کاری کی بدولت شیئرز مارکیٹ تیزی کی جانب گامزن ہو گئی اور ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس 45400، 45500 اور 45600 پوائنٹس کی 3 بالائی حد عبور کر گیا۔
منگل کو حصص مارکیٹ میں کے ایس ای 100 انڈیکس میں 299.82 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے انڈیکس 45374.68 پوائنٹس سے بڑھ کر 46574.50 پوائنٹس ہو گیا۔
علاوہ ازیں عالمی منڈی میں سونے کے نرخوں میں اضافے کے باوجودمقامی مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت 300 روپے کمی سے 1 لاکھ 24 ہزار 950 اور دس گرام سونے کی قیمت 258 روپے کمی سے 1 لاکھ 7 ہزار 124 روپے رہی جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 1450 روپے کی سطح پر مستحکم ریکارڈ کی گئی۔