طالبان اور قطر کے درمیان غیرملکیوں کے انخلا کا معاہدہ ہوگیا

غیرملکیوں کے انخلا کے لئے ہفتے میں 2 پروازیں چلائی جائیں گی

جان کے خطرے سے دوچارافغانی شہریوں کا بھی انخلا کرایا جائے گا:فوٹو:فائل

لاہور:
افغانستان سے غیرملکیوں کے انخلا کے لئے طالبان اورقطرکے درمیان معاہدہ ہوگیا۔

غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق معاہدے کے کابل ائیرپورٹ سے چارٹرپروازوں کے ذریعے غیرملکیوں کا انخلا دوبارہ سےشروع ہوگا۔کابل ائیرپورٹ سے قطر ائیرویز کی ہفتے میں 2 چارٹرڈ پروازیں چلائی جائیں گی۔


چارٹرپروازوں سے امریکا اور دیگر ممالک اپنے شہریوں کو افغانستان سےنکالیں گے۔ ان پروازوں کے ذریعے جان کےخطرے سے دوچار افغانوں کا بھی انخلا کرایاجائےگا۔

قطری وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبد الرحمان الثانی نے طالبان سے معاہدے کی تصدیق کر دی ہے۔
Load Next Story