اے این ایف کی کارروائی 64 کلوگرام سے زائد منشیات برآمد

منشیات گاڑی کی ڈگی میں خفیہ طور پر چھپائی گئی تھی

ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہےفوٹوفائل

RAWALPINDI:
سرینگر ہائی وے پر اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) اسلام آباد نے کارروائی کرتے ہوئے گاڑی سے 64 کلوگرام سے زائد منشیات برآمد کرلی۔


برآمد شدہ منشیات میں 48 کلوگرام افیون اور 16 کلوگرام سے زائد چرس شامل ہے۔ منشیات گاڑی کی ڈگی میں خفیہ طور پر چھپائی گئی تھی۔

ایے این ایف کے مطابق دورانِ کارروائی گجرانوالہ کی رہائشی خاتون تنویر اختر اور جہلم کے رہائشی تنویر احمد نامی دو ملزمان کو گرفتار کرکے ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
Load Next Story