کووں کو کچرا چننے کا کام مل گیا

کووں کو کچرا چننے کے بدلے خوراک دی جاتی ہے


ویب ڈیسک February 02, 2022
کووں کوکچرا چننے اورسگریٹ کے ٹوٹے اٹھانے کی خصوصی تربیت دی گئی ہے:فوٹو:فائل

ISLAMABAD: کوے اب صرف کائیں کائیں ہی نہیں کریں گے بلکہ کچرا بھی اٹھائیں گے۔

سوئیڈن میں خصوصی تربیت یافتہ کوے کچرا اورسگریٹ کے ٹوٹے جمع کرنے لگے اوراس کام کے بدلے انہیں خوراک دی جاتی ہے۔

صفائی کے شعبے کی ایک کمپنی نے سڑک پرپڑے سگریٹ کے ٹوٹے اورکچرا اٹھانے کے لئے کووں کو استعمال کرنے کا سوچا اورپھرانہیں اس کام کی خصوصی تربیت بھی دی۔

کووں کی مرحلہ وارتربیت میں انہیں اس مقام پرلے جایا جاتا جہاں سگریٹ کے ٹوٹے پڑے ہوں اورہرسگریٹ کے ٹوٹے اٹھانے پرکووں کوخوراک دی جاتی۔ رفتہ رفتہ کوے اس کام میں ماہرہوگئے۔

کووں کو دی جانے والی تربیت کے دوران سے بات کا خیال رکھا گیا کہ کوے سگریٹ کے ٹوٹے کھائیں نہیں کیونکہ ایسا کرنا ان کے لئے جان لیوا ہوتا۔

سوئیڈن شہر کی بلدیہ کے افسر کے مطابق منظم طریقے سے مناسب تعداد میں کووں کو تربیت دے کر صفائی کرائی جائے تو اس سے 75 فیصد بجٹ بچایا جاسکتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں