کے الیکٹرک کے دسمبر کے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ پر نیپرا کی سماعت مکمل

اتھارٹی ڈیٹا کی مزید جانچ پڑتال کے بعد اپنا تفصیلی فیصلہ جاری کرے گی، نیپرا


ویب ڈیسک February 02, 2022
دسمبر کا فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ نومبر کی نسبت 1 روپے 83 پیسے مزید کم چارج کیا جائے گا، نیپرا۔ فوٹو:فائل

WASHINGTON: کے الیکٹرک نے فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 1 روپے 80 پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست پر نیپرا کی سماعت مکمل ہوگئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کے الیکٹرک کے دسمبر کے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے نیپرا ہیڈ کوارٹر میں عوامی سماعت مکمل ہوگئی، عوامی سماعت چئیرمین نیپرا توصیف ایچ فاروقی کی زیر صدارت ہوئی۔

نیپرا کے مطابق کے الیکٹرک نے فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 1 روپے 80 پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست جمع کروائی تھی، نیپرا کی ڈیٹا کی جانچ پڑتال کے مطابق 2 روپے 59 پیسے کمی بنتی ہے، اس سے قبل نومبر کےایف سی اے کی مد میں 76 پیسے کمی کی گئی تھی ، جو کہ صرف 1 مہینے کے لئے تھی۔

نیپرا نے کہا ہے کہ دسمبر کا ایف سی اے نومبر کی نسبت 1 روپے 83 پیسے مزید کم چارج کیا جائے گا، اس کا اطلاق بھی صرف 1 مہینے کے لئے ہو گا، اتھارٹی ڈیٹا کی مزید جانچ پڑتال کے بعد اپنا تفصیلی فیصلہ جاری کرے گی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں