پاکستان نے سکوک بانڈز سے ایک ارب ڈالر حاصل کرلیے

مجموعی طور پر سکوک بانڈز کیلئے 2.7 ارب ڈالر کی پیشکشیں سامنے آئیں


Numainda Khususi February 02, 2022
مجموعی طور پر سکوک بانڈز کیلئے 2.7 ارب ڈالر کی پیشکشیں سامنے آئیں

PARIS, FRANCE: پاکستان نے سکوک بانڈز کے اجرا کے ذریعے بین الاقوامی مارکیٹ سے ایک ارب ڈالر حاصل کرلئے ہیں۔

اس حوالے سےوزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق 1 ارب ڈالر کی رقم کامیاب سکوک بانڈ جاری کرکے حاصل کی گئی۔ سکوک بانڈز میں ایشیاء، مشرق وسطیٰ، یورپ و امریکہ کے سرمایہ کاروں کی بھرپور دلچسپی رہی۔

اعلامیہ کے مطابق مجموعی طور پر سکوک بانڈز کیلئے 2.7 ارب ڈالر کی پیشکشیں سامنے آئیں، حکومت نے تفصیلی جائزے کے بعد ایک ارب ڈالر کی منظوری دی، حکومت کے ٹرسٹ سرٹیفیکیٹس اشوئنس پروگرام کے تحت یہ پہلی ٹرانزیکشن رہی جبکہ سکوک بانڈز 7 سال کی میچورٹی کی بنیاد پر جاری کئے گئے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں