مقبوضہ کشمیرمیں بھارت کی ریاستی دہشتگردی نوجوان شہید

نوجوان کو نام نہاد آپریشن کے دوران شہید کیا گیا


ویب ڈیسک February 02, 2022
شوپیاں اورقریبی علاقوں کا محاصرہ کرکے موبائل اورانٹرنیٹ سروس بند کردی گئی:فوٹو:فائل

مقبوضہ کشمیرمیں بھارت کی قابض فورسز نے نوجوان کوشہید کردیا۔

کشمیری میڈیا کے مطابق بھارتی فورسزنے ریاستی دہشتگردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نہتے نوجوان کوشہید کردیا۔ نوجوان کوشوپیاں میں نام نہاد سیکورٹی آپریشن کے دوران شہید کیا گیا۔

بھارتی فوج نے شوپیاں اورقریبی علاقوں کا محاصرہ کرلیا۔ گھرگھرتلاشی کے دوران متعدد نوجوانوں کوگرفتاربھی کیا گیا۔ بھارتی فوجیوں نے گھروں میں گھس خواتین اوربچوں کوہراساں کیا۔

شوپیاں اورنواحی علاقوں میں موبائل اورانٹرنیٹ سروس بھی بند کردی گئی۔بھارتی فورسزکی جانب سے محاصرہ جاری ہے اورلوگوں کوگھروں سے نہ نکلنے کا حکم دیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں