پاکستان آئی ایم ایف کو 14 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کی 28 ویں قسط کل ادا کریگا

فروری کی ادائیگیوں کاحجم مجموعی طور پر30 کروڑ 42 لاکھ ڈالر سے زائد ہے، آئی ایم ایف


این این آئی February 17, 2014
فروری کی ادائیگیوں کاحجم مجموعی طور پر30 کروڑ 42 لاکھ ڈالر سے زائد ہے، آئی ایم ایف فوٹو: فائل

پاکستان آئی ایم ایف کو اسٹینڈ بائی ایگریمنٹ کے تحت لیے گئے قرض کی 14 کروڑ 70 لاکھ ڈالرمالیت کی 28 ویں قسط کل 18 فروری کو اداکریگا۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق 11 فروری کو 27 ویں قسط ادا کی گئی تھی جسکی مالیت بھی 14کروڑ70لاکھ ڈالر تھی۔ آئی ایم ایف کے مطابق فروری کی ادائیگیوں کاحجم مجموعی طور پر30 کروڑ 42 لاکھ ڈالر سے زائد ہے جس میں ایک کروڑ ڈالرسے زائدکی رقم مختلف چارجزکی مد میں ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں