دکی کوئلے کی کان میں مٹی کا تودہ گرنے سے افغان کانکن جاں بحق

جاں بحق کانکن کی شناخت عبدالحلیم کے نام سے ہوئی جو افغانستان کا شہری تھا۔


ویب ڈیسک February 02, 2022
جاں بحق کانکن کی شناخت عبدالحلیم کے نام سے ہوئی جو افغانستان کا شہری تھا۔ فوٹو : فائل

LONDON: بلوچستان کے ضلع لورالائی کی تحصیل دکی میں مقامی کوئلے کی کان میں مٹی کا تودہ گرنے سے ایک کانکن جاں بحق ہوگیا۔

دیگر کان کنوں نے امدادی عملے کے ساتھ مل کر جاں بحق شخص کی لاش کو طویل جدوجہد کے بعد ملبے سے نکالا۔ جاں بحق کانکن کی لاش کو کوئلے کی کان سے نکال کر سول ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردی گئی جو اسے آبائی وطن افغانستان لے کر روانہ ہوگئے۔ پولیس کے مطابق جاں بحق کانکن کی شناخت عبدالحلیم کے نام سے ہوئی جو افغانستان کا رہائشی تھا۔

 

 

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں