ایکواڈور میں بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ میں 22 افراد ہلاک

بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ میں 50 سے زائد افراد زخمی ہوگئے


February 02, 2022
ایکوادوڑ میں بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ میں 50 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے، فوٹو: فائل

LONDON: جنوبی امریکی ملک ایکواڈور میں مسلسل بارشوں کے باعث لینڈ سلائیڈنگ اور دیگر واقعات میں مجموعی طور پر 22 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایکواڈور میں بارشوں کا 20 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا۔ شدید ترین بارشوں کے باعث آنے والے سیلاب نے تباہی مچادی جس میں لینڈ سلائیڈنگ سمیت مختلف واقعات میں 22 افراد ہلاک اور 50 سے زائد زخمی ہوگئے۔

دارالحکومت کے ایک علاقے میں کئی گھر اور گاڑیاں سلائیڈنگ میں تباہ ہوگئیں جب کہ والی بال کا میدان کیچڑ کے سیلاب میں مکمل طور پر تباہ ہوگیا۔ متاثرہ علاقوں سے شہریوں کو محفوظ مقام پر منتقل کیا جا رہا ہے۔

محکمہ موسمیات نے بارشوں کا سلسلہ مزید دو دن جاری رہنے گا امکان ظاہر کیا ہے۔ اسپتالوں اور میونسپل اداروں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔ حفاظتی مراکز قائم کردیئے گئے تاہم کیمپوں میں پینے کے پانی اور کھانے پینے کی اشیا کا فقدان ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں