بھارتی قومی ترانے کا احترام نہ کرنے پر ممتا بنرجی کو عدالتی کارروائی کا سامنا

عدالت نے وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کو 2 مارچ کو پیش ہونے کا حکم دیا ہے


ویب ڈیسک February 02, 2022
عدالت نے وزیراعلیٰ کو 2 مارچ کو پیش ہونے کا حکم دیا، فوٹو: فائل

مقامی عدالت نے بھارتیہ جنتا پارٹی کی درخواست پر مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کو سمن جاری کردیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق حکمراں جماعت بی جے پی کے سیکرٹری جنرل نے ممبئی کی عدالت میں درخواست دائر کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ نے قومی ترانے کی بے حرمتی کی ہے۔

درخواست میں کہا گیا کہ وزیراعلیٰ ممتا بنرجی ریاست مہاراشٹرا کے دو روزہ دورے پر یکم دسمبر کو آئی تھیں اور ایک عوامی تقریب میں شرکت کی تھی جس میں قومی ترانے کی بے حرمتی کی۔

بی جے پی کی جانب سے دائر درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ دو دیگر عہدیداروں کے ہمراہ قومی ترانے چلنے کے دوران احتراماً کھڑی نہیں ہوئیں اور ترانہ ختم ہونے سے قبل ہی تقریب سے چلی گئی تھیں۔

عدالت نے مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کو 2 مارچ کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں