ماہ رجب المرجب کا چاند نظرآگیا شب معراج یکم مارچ کو ہوگی

رویت ہلال کمیٹی کا اہم اجلاس مرکزی چئیرمین مولانا سید عبدالخبیرآزاد کے زیرصدارت منعقد ہوا


ویب ڈیسک February 02, 2022
رویت ہلال کمیٹی کا اہم اجلاس مرکزی چئیرمین مولانا سید عبدالخبیرآزاد کے زیرصدارت منعقد ہوا—فائل فوٹو

مر کزی رویت ہلال کمیٹی نے ماہ رجب المرجب 1443 ہجری کے چاند کا اعلان کردیا، یکم رجب المرجب 3 فروری بروز جمعرات کو ہوگی۔

خیال رہے کہ رجب المرجب 1443 ہجری کا چاند دیکھنے کے لیے وزارت مذہبی امور نے کوہسار بلڈنگ اسلام آباد میں اجلاس منعقد کیا۔ رویت ہلال کمیٹی کا اہم اجلاس مرکزی چئیرمین مولانا سید عبدالخبیرآزاد کے زیرصدارت منعقد ہوا۔

چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا سید عبدالخبیر آزاد کے مطابق یکم رجب المرجب 3 فروری بروز جمعرات کو ہوگی اور شب معراج یکم مارچ بروز منگل کو ہوگی۔

اجلاس میں وزارت مذہبی امور سے نصیرالدین، وزارت سائنس ٹیکنالوجی سے ذین العابدین جبکہ اجلاس میں ٹیلیفون کے ذریعے محکمہ سپارکو سے غلام مرتضی، محکمہ موسمیات سے ڈاکٹر سرفراز شریک ہوئے تھے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں