کراچی میں ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث ایس ایس یو کمانڈو دیگر 2 ساتھیوں گرفتار

نویدعرف کمانڈو اسپیشل سیکیورٹی یونٹ کا اہلکار ہے جو اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث تھا، پولیس


ویب ڈیسک February 02, 2022
اسٹریٹ کرائمز کے بڑھتے ہوئے واقعات میں پولیس اہلکاروں کے بھی ملوث ہونے پر شہری حلقوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے—فوٹو

ایئر پورٹ پولیس نے ڈکتیی کی وارداتوں میں ملوث اسپیشل سیکیورٹی یونٹ (ایس ایس یو) کے کمانڈو کو دیگر 2 ساتھیوں کے ہمراہ گرفتار کرلیا۔

ایئر پورٹ پولیس نے ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث 3 ڈاکوؤں نوید عرف کمانڈو، علی شیر اور محمد جبار کو گرفتار کر کے لوٹی ہوئی نقدی اور ڈیجیٹل کیمرے بھی برآمد کرلیےہیں۔

اس حوالے سے ایس ایس پی عرفان بہادر نے بتایا کہ گرفتار ڈاکوؤں میں شامل نوید عرف کمانڈو اسپیشل سیکیورٹی یونٹ کا اہلکار ہے جو اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث تھا جبکہ ڈاکوؤں کا گروہ ایئر پورٹ پولیس سمیت شہر کے دیگر تھانوں کی پولیس کو بھی مطلوب ہیں۔

عرفان بہادر نے بتایا کہ گرفتار پولیس اہلکار نوید عرف کمانڈو نے دوران تفتیش دیگر پولیس اہلکاروں کے ملوث ہونے کا بھی انکشاف کیا ہے جس کے بعد پولیس نے تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا ہے۔

شہر میں اسٹریٹ کرائمز کے بڑھتے ہوئے واقعات میں پولیس اہلکاروں کے بھی ملوث ہونے پر شہری حلقوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔ گزشتہ ماہ جنوری میں کشمیر روڈ پر نوبیاہتا دولہا شاہ رخ کو ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر قتل کرنے والا بھی پولیس اہلکار تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں