کورونا پروٹوکول کی خلاف ورزی پی ایس ایل 7 کے امپائر کو سزا

پانچ میچز کی پابندی اور میچز کی پچاس فیصد فیس بطور جرمانہ ادا کرنے کا حکم


Sports Reporter February 02, 2022
پی سی بی کے ایلیٹ پینل میں شامل امپائر نے غلطی کا اعتراف بھی کرلیا (فوٹو انٹرنیٹ)

BEIJING: ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 میں کورونا پروٹوکول کی خلاف ورزی پر امپائر فیصل خان آفریدی پر پانچ میچز کی پابندی اور پچاس فیصد فیس ادائیگی کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کوویڈ19 کے پروٹوکولز کی خلاف ورزی پر پی سی بی کے ایلیٹ پینل میں شامل امپائر فیصل خان آفریدی کو حفاظتی پروٹوکولز کی خلاف ورزی کرنے پر پانچ میچز کے لیے معطل کردیا گیا۔ فیصلے کے مطابق ان پر میچ فیس کا پچاس فیصد جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف آپریٹنگ آفیسر سلمان نصیر کا کہنا ہے کہ پی سی بی نے ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 کے لیے بنائے گئے حفاظتی پروٹوکولز کی خلاف ورزی پر زیرو ٹولیرنس پالیسی اپنا رکھی ہے تاکہ تمام شرکا کی صحت اور حفاظت کو یقینی بناتے ہوئے ایونٹ کو کامیاب بنایا جاسکے۔

دوسری جانب فیصل خان آفریدی نے اپنے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے اس پر معذرت کی اور کمیٹی کی جانب سے دی جانے والی سزا کو قبول کرنے کا اعلان کیا۔

اب امپائر فیصل آفریدی سزا مکمل کرکے دس فروری سے لاہور میں شروع ہونے والے لیگ کے دوسرے مرحلے میں دوبارہ شرکت کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں