کے الیکٹرک صارفین کیلیے بجلی 259 روپے یونٹ سستی ہونے کا امکان

کراچی کے صارفین کو 3 ارب روپے کا ریلیف مل سکتا ہے

کراچی کے صارفین کو 3 ارب روپے کا ریلیف مل سکتا ہے :فوٹو:فائل

نیپرا کی جانب سے دسمبر2021 کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کے نرخوں میں 2.59 روپے فی یونٹ کمی کا امکان ہے۔


نیپرا نے دسمبر کے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کے نرخوں میں 1.79 روپے فی یونٹ کمی کیلیے کے الیکٹرک کی درخواست پر عوامی سماعت کی۔

سماعت کے دوران نیپرا نے کے الیکٹرک کی طرف سے فراہم کردہ حسابات میں کچھ ایڈجسٹمنٹ کی ہے اور مشاہدہ کیا ہے کہ درخواست میں کمپنی کی طرف سے مانگے گئے 1.79 روپے فی یونٹ کے بجائے کمی تقریباً 2.59 روپے فی یونٹ ہوگی۔ نیپرا نے سماعت مکمل کر کے فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔
Load Next Story