ایچ ای سی ایگزیکٹیو ڈائریکٹرکی خالی پوسٹ پرتقرری درد سر بن گئی

سلیکشن بورڈ کے معاملے پر وفاقی وزارت تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت اور ہائر ایجوکیشن کمیشن آمنے سامنے آ گئے


Zaigham Naqvi February 03, 2022
سلیکشن بورڈ کے معاملے پر وفاقی وزارت تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت اور ہائر ایجوکیشن کمیشن آمنے سامنے آ گئے۔ فوٹو : فائل

لاہور: ہائر ایجوکیشن کمیشن میں ایگزیکٹیو ڈائر یکٹر کی خالی پوسٹ پرتقرری کرنا درد سر بن گیا۔

ہائر ایجوکیشن کمیشن کی جانب سے خالی پوسٹ کیلیے انٹرویوز کے لیے تشکیل کردہ سلیکشن بورڈ کے متنازع ہونے پر انٹرویو کیلیے شارٹ لسٹ کیے گئے امیدواران نے بھی انٹرویو میں شرکت سے انکار کر دیاہے۔

سلیکشن بورڈ کے معاملے پر وفاقی وزارت تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت اور ہائر ایجوکیشن کمیشن آمنے سامنے آ گئے۔

گزشتہ روز وزارت تعلیم کی جانب سے سلیکشن بورڈ پر اٹھائے گئے تحفظات دور کر کے ای ڈی کی پوسٹ کے لئے انٹرویو منعقد کرنے کا کہا گیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |