اوپیک تیل کی پیداوار 4 لاکھ بیرل یومیہ بڑھانے پرمتفق

گیس،تیل کی قیمتیں بڑھنے سے یورپی ممالک میں مہنگائی بلندترین سطح پر پہنچ گئی


Monitoring Desk February 03, 2022
گیس،تیل کی قیمتیں بڑھنے سے یورپی ممالک میں مہنگائی بلندترین سطح پر پہنچ گئی ۔ فوٹو:فائل

تیل برآمد کنندگان کی تنظیم اوپیک اوراس کے اتحادی ممالک مارچ سے تیل کی موجودہ یومیہ پیداوارمیں 4لاکھ بیرل کے اضافے پر متفق ہوگئے ہیں۔

13 رکن ممالک پرمشتمل اوپیک اوراس کے اتحادی روس کی قیادت میں 10 ممالک نے دنیا میں کورونا وائرس کی وبا پھیلنے کے بعد یومیہ پیداوار میں کمی کردی تھی تاہم اب وہ عالمی مارکیٹ میں قیمتیں قدرے مستحکم ہونے کے بعدبتدریج تیل کی یومیہ پیداوارمیں اضافہ کررہے ہیں۔

اوپیک کے رکن سعودی عرب اورغیررکن روس کی قیادت میں اوپیک پلس اتحاد نے کہاہے کہ وہ مارچ سے یومیہ پیداوارمیں4لاکھ بیرل کااضافہ کرے گا۔ایورواستعمال کرنے والے ممالک میں مہنگائی نئی بلندترین سطح پرپہنچ گئی۔

یورپی سینٹرل بینک کے مطابق یورپی ممالک میں مسلسل تیسرے ماہ مہنگائی میں اضافہ ہواہے جس کی وجہ گیس،تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتیں ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |