طالبان جنگجوؤں پر اسلحے کے ساتھ پارکس میں جانے پرپابندی عائد
طالبان جنگجوؤں کو فوجی یونیفارم میں پارکس میں جانے کی اجازت نہیں ہوگی،ترجمان افغان طالبان
PESHAWAR:
طالبان حکومت نے اپنے جنگجوؤں پراسلحے کے ساتھ تفریحی پارکس میں جانے پرپابندی عائد کردی۔
افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے بیان میں کہا طالبان جنگجوؤں پرتفریحی پارکوں میں اسلحہ لے جانے پرپابندی ہوگی۔جنگجوؤں کو تفریحی پارکوں میں فوجی یونیفارم اورفوجی گاڑیوں میں جانے کی اجازت بھی نہیں ہوگی۔
ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ طالبان جنگجوؤں کوتفریحی پارکوں کے تمام قوانین اوراصولوں پرعملدرآمد کرنا ہوگا۔
گزشتہ سال اگست میں افغانستان میں طالبان حکومت کے قیام کے بعد طالبان جنگجوؤں کی اسلحے کے ساتھ پارکوں میں تفریح کرنے کی ویڈیوز سوشل میڈیا پروائرل ہوئی تھیں۔