بانی ایم کیو ایم کی ٹک ٹاکر حریم شاہ کے لیے نیک تمنائیں

بانی ایم کیو ایم نے حریم شاہ کو ان کے بہتر مستقبل کے لیے بھی دعائیں دیں


ویب ڈیسک February 03, 2022
حریم شاہ نے بانی ایم کیو ایم سے ان کی خیریت پوچھی ، فوٹوفائل

ISLAMABAD: بانی ایم کیو ایم الطاف حسین نے ٹک ٹاکر حریم شاہ سے ملاقات کے دوران انہیں دعائیں دیں اور ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

حریم شاہ نے گزشتہ روز اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے لندن میں کنگسٹن اپون تھیمز کراؤن کورٹ کے باہر بانی ایم کیو ایم الطاف حسین سے ملاقات کی۔

بانی ایم کیو ایم گزشتہ روز سماعت کے لیے عدالت گئے تھے اور جب وہ عدالت سے باہر آئے تو کسی شخص نے الطاف حسین نے حریم شاہ کا تعارف کروایا اور کہا کہ یہ آپ سے ملنا چاہتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: حریم شاہ کی ادھوری سرجری کے باعث ہونٹوں کی حالت بگڑ گئی

حالانکہ عدالت کے باہر الطاف حسین سیکیورٹی میں تھے اور ان کے گارڈز نے حریم شاہ کو بانی ایم کیو ایم سے ملاقات سے بھی روکا۔ لیکن الطاف حسین نے پھر بھی حریم شاہ سے بات کی اور انہیں دعائیں دیتے ہوئے کہا اللہ خوش رکھے آپ کو۔

حریم شاہ نے بانی ایم کیو ایم سے ان کی خیریت پوچھی جس کے جواب میں انہوں نے کہا میری دعا ہے اللہ آپ کو ہر مسئلے، مشکل، مصیبت، پریشانی سے بچائے۔ بانی ایم کیو ایم نے حریم شاہ کو ان کے بہتر مستقبل کے لیے بھی دعائیں دیں۔ جس پر حریم شاہ نے ان کا شکریہ ادا کیا۔ اس کے بعد الطاف حسین اپنی گاڑی میں بیٹھ کر چلے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: ایف آئی اے کو کوئی حق نہیں کہ میری ذاتی دستاویزات میڈیا کو دے، حریم شاہ

ایک نجی چینل سے بات کرتے ہوئے حریم شاہ نے الطاف حسین سے ملاقات کا احوال بتاتے ہوئے کہا یہ ان کے لیے خوشی کی بات ہے کہ گارڈز کے منع کرنے کے باوجود الطاف حسین انہیں دیکھ کر نہ صرف رکے، بلکہ پہچانا اور ان سے ملاقات بھی کی۔

حریم نے بتایا کہ وہ الطاف حسین کے بارے میں صرف اتنا ہی جانتی ہیں کہ وہ ایم کیو ایم کے بانی ہیں اس کے علاوہ اور کچھ نہیں۔







View this post on Instagram


A post shared by Jaago TV (@jaago.tv)




تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں